Press Release

September 2025

کراچی27 ستمبر 2025

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس (اے جی ایم) آباد ہاؤس کے جناح ہال میں منعقد ہوا جس میں آباد کے سابق چیئرمین ناور الائیڈ پینل کے سرپرست اعلیٰ  محسن شیخانی، چیئرمین آباد محمد حسن بخشی، سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید، وائس چیئرمین طارق عزیز، چیئرمین سدرن ریجن احمد اویس تھانوی سمیت بڑی تعداد میں ممبران شریک ہوئے۔ اجلاس میں موجودہ قیادت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی پیش کی اور آئندہ کے اہداف طے کیے۔ اس  موقع پر چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے اپنی ٹیم کی سالانہ کارکردگی پر اجلاس میں  بتایا کہ  ہم  قبضوں کے مسئلے پر چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات  کی جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی فیسلیٹیشن کمیٹی کا حصہ بننے کا موقع بھی ملا، جب کہ حکومت نے نوجوانوں کی ٹریننگ کے لیے آباد کو 7 کروڑ روپے دیے ہیں، اور امید ہے آئندہ سال یہ رقم 40 سے 50 کروڑ تک بڑھائی جائے گی۔ یہ آباد کی تاریخ کا انقلابی اقدام ہے جس کے تحت انجینئرنگ سے وابستہ طلبہ چار سالہ کورس مکمل کریں گے۔انھو نے مزید کہا کہ پہلی بار آباد میں ان ہاؤس ایکسپو منعقد ہوئی  جس میں فی کمپنی ایک لاکھ روپے کے اسٹال فراہم کیے گئے تاکہ انڈسٹری اور ممبران براہِ راست فائدہ اٹھا سکیں۔حسن  بخشی کے مطابق ایف ای ڈی کا خاتمہ، 50 کروڑ روپے کے فنڈز کی فراہمی، ریگولرائزیشن کے قوانین کے لیے حکومتی درخواست، کچی آبادیوں کے لیے قانون سازی اور بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس کی نظرثانی جیسے اقدام بھی کیے گئے۔ انھوں نے کہا کہ اب بلڈنگ کے معاملات میں صرف بلڈر نہیں بلکہ متعلقہ افسران بھی جواب دہ ہوں گے۔ آباد کے سابق چیئرمین محسن شیخانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آباد جلد آئی ٹی ٹیکنالوجی پارک قائم کرے گا تاکہ نئے لوگوں کو موقع مل سکے۔ انھسوں نے گوادر کے لیے آواز بلند کرنے والی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ممبران کو ستارہ امتیاز ملنا خوش آئند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل سرٹیفکیشن میں سندھ کے طلبہاپیچھے رہ جاتے ہیں حالانکہ یہ بچے مستقبل کے معمار ہیں۔اانوں نے کہا کہ  ہمیں کراچی میں کام کرنے پر زمینوں پر قبضے کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ اپنے لوگوں کا تحفظ کیا جائے۔محسن شیخانی نے مزید کہا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری اسٹاک ایکسچینج سے بھی بڑی ہے لیکن اس کی اہمیت تسلیم نہیں کی جاتی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ ٹیم حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا ٹینیور مکمل کرے گی۔سینئر وائس چیئرمین افضل حمید نے بتایا کہ اکتوبر میں ذمے داری سنبھالنے کے بعد فنانس منسٹری اور چیئرمین ایف بی آر کے ساتھ ون ٹو ون ملاقاتیں کی گئیں، جب کہ لینڈ گریبنگ کے خلاف 32 صفحات پر مشتمل ڈرافٹ تیار کیا گیا۔ 6  ماہ کے دوران کئی ممبران کی زمینوں سے قبضے چھڑائے گئے۔ اننوں نے کہا کہ آباد کی طاقت ممبران کی سپورٹ ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اداروں اور ممبران کے درمیان کوئی خلا نہ رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوٹیک کے اشتراک سے 50 لاکھ روپے کے اسکالرشپ پروگرام کے تحت 50 طلبہ کو میرٹ پر وظائف دیے جا رہے ہیں، جن میں کراچی کے طلبہ کو ترجیح حاصل ہوگی۔

کراچی،26 ستمبر2025

آباد ہاوس میں تعمیراتی مٹیریل کی نمائش کے دوسرے روز صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے نمائش کا دورہ کیا اور نمائش میں مختلف اسٹالوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر آباد کے چیئرمین محمد حسن بخشی،سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید ،وائس چیئرمین طارق عزیز ،چیئرمین سدرن ریجن احمداویس تھانوی اور بلڈرز اور نمائش کے وزیٹرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آباد کی جانب سے کامیاب ایکسپو کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں۔اس موقع پر انے خطاب میں انھوں نے کہا کہ آباد کے ممبران کاروبار کرتے ہیں اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کاروبار کے فروغ کے لیے قوانین بنائے،صوبائی وزیر نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے اور غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا نیا قانون بنایا جا رہا ہے۔سعید غنی نے کہا کہ آباد کی اس نمائش میں تعمیراتی شعبے کی کئی معروف کمپنیاں موجود ہیں جو کم قیمت پر معیاری سامان فروخت کررہی ہیں۔ ایسی سرگرمیاں ملکی معیشت کی بہتری کے لیے ناگزیر ہیں۔ انھوں نے واضح کیا کہ آباد کے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کاروبار کے فروغ کے لیے قوانین بنائے۔ بدقسمتی سے کئی شعبوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ سندھ میں عمارتوں کی تعمیر کے پیمانے دیگر صوبوں سے مختلف ہیں۔ غیر قانونی تعمیرات کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتیں۔ اگر اپروول کے باوجود غیر قانونی عمارت تعمیر ہوجائے تو اس میں خریدار ذمے دار نہیں ہوتا کیونکہ عام شہری بلڈر پر بھروسہ کرتا ہے۔ نسلہ ٹاور اور پویلین جیسے معاملات میں بلڈنگ گرانے کے بجائے خالی کرائی جانی چاہیے تھی۔ ایسے فیصلوں سے تعمیراتی شعبے میں بداعتمادی پیدا ہوتی ہے ،نسلہ اور پوویلین کی مسماری کے بعد کراچی کے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کا اعتماد مجروح ہوا۔۔ سعید غنی نے کہا کہ زمینوں کی نیلامی اور ٹیکس سے متعلق قوانین پر کام جاری ہے جبکہ کے ڈی اے اور سی ایل اے کے اقدام کو مزید مو ¿ثر بنایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ آباد کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے عید غنی نے کہا کہ نیب کی فائلیں ہر دور میں بنتی رہتی ہیں۔ خورشید شاہ پر 300 اکاو ¿نٹس کا الزام لگایا گیا لیکن حقیقت تین نکلے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو دنیا بھر کے ادارے سراہتے ہیں اور سیلاب زدگان کی مدد کے لیے یہ بہترین نظام ہے۔ اس موقع پر چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے کہا کہ کہ ماضی میں آباد کی جانب سے ایکسپو سینٹر میں نمائش کا انعقاد کیا جاتا رہا تاہم اس بار ان ہاو ¿س ایکسپو کا اہتمام کیا گیا ہے جس کی فیس فی کمپنی صرف ایک لاکھ روپے رکھی گئی ہے تاکہ چھوٹی کمپنیوں کو بھی کاروباری مواقع فراہم ہوں اور ان کا کام آگے بڑھے۔ انھوں نے کہا کہ صوبائی وزیر اور ہم سندھ بلڈنگ کنٹرول کے ادارے کو نئی سمت دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ نئے بائی لاز تیار کیے گئے ہیں جن پر عملدرآمد کی توقع ہے۔ ملک کے معاشی حالات سازگار نہیں اور سب سے زیادہ دباو ¿ تعمیراتی شعبے پر ہے۔ اسلام آباد اور دیگر شہروں میں زمینوں کی نیلامی باقاعدگی سے ہوتی ہے مگر سندھ میں ایسا عمل نظر نہیں آتا حالانکہ متعلقہ قانون موجود ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں 12 ملین گھروں کی کمی ہے اور اگر تعمیراتی صنعت کو فعال کیا جائے تو لاکھوں افراد کے لیے روزگار کے دروازے کھل سکتے ہیں۔ نمائش میں تعمیراتی سنعت سے وابستی 22 کمپنیوں نے اپنی اپنی مصنوعات کی نمائش کی۔

کراچی،25 ستمبر 2025

الائیڈ پینل کے سرپرست اعلیٰ اور آباد کے سابق چیئرمین محسن شیخانی نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے زیرِ اہتمام آباد ہاؤس میں  2 روزہ تعمیراتی مٹیریل کی نمائش کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر چیئرمین آباد محمد حسن بخشی،سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید،وائس چیئرمین طارق عزیز،چیئرمین سدرن ریجن  احمد اویس تھانوی سمیت  بلڈرز کی بڑی تعداد اور نمائش کنندگان بھی موجود تھے۔نمائش میں ملک بھر کی تعمیراتی صنعت سے وابستہ کمپنیوں نے بھرپور شرکت کی۔ نمائش میں 22 اسٹال لگائے گئے ہیں جن میں ماربل، پائپس، الیکٹرک وائرز اور سینٹری کے سامان بنانے والی کمپنیوں کے اسٹالز شرکا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ نمائش کے افتتاحی سیشن سے  محسن شیخانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آباد نے صنعتی شعبے سے وابستہ مٹیریل کے لیے ایکسپو منعقد کرنے کی شاندار روایت قائم کی ہے، جو تعمیراتی صنعت اور اس سے جڑی کمپنیوں کے لیے نہایت اہمیت رکھتی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل معاشی دور سے گزر رہا ہے، تاہم ان حالات کے باوجود حکومت اور نجی شعبہ معیشت کو سہارا دینے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے مثبت خبریں سامنے آئیں گی۔محسن شیخانی نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے کم آمدنی والے افراد کے لیے ہاؤسنگ قرضوں کی اسکیم کو خوش آئند قرار دیا تاہم رقم کے حجم پر تحفظات کا اظہار کیا۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ اسٹیٹ بینک اسلامک  بینکنگ کے ذریعے گھر کے لیے 35 لاکھ کے بجائے ایک کروڑ روپے کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جلد اسٹیٹ بینک کو خط لکھا جائے گا تاکہ اصل مقصد کے مطابق عام آدمی کو زیادہ سہولت دی جاسکے۔انھوں نے آباد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی صنعت کے فروغ کے لیے آباد نے ہمیشہ جدو جہد کی ہے اور یہ سفر آئندہ بھی جاری رہے گا۔ آخر میں انھوں نے نمائش کے کامیاب انعقاد پر آباد کو مبارکباد پیش کی۔تقریب سے چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے بھی خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں آباد نے ان ہاؤس ایکسپو کا انعقاد کیا تاکہ تعمیراتی صنعت کو سہارا دیا جا سکے۔ یہ نمائش دو روز تک جاری رہے گی، جبکہ مستقبل میں آباد کی جانب سے کمپنیوں کے انفرادی ایکسپو بھی منعقد کیے جائیں گے۔چیئرمین آباد نے حسن بخشی نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد پوری دینا میں پاکستان کی؛پزیرائی ہوئی،پاک سعودیہ معاہدہ خوش آئند ہے ہم چاہتے ہیں کہ دیگر اسلامی ملکوں کے ساتھ بھی ایسے معاہدے ہونے چاہیے۔حسن بخشی نے کہا کہ فیلڈ مارشل  جنرل  سید عاصم منیر نے جیسے بیرون ملک معیشت کی بہتری کے لیے اقدام کیے ہماری ان سے اپیل ہے کہ  ملک کی معیشت کی بہتری کے لیے اندرونی معاشی مسائل  کے حل پر بھی توجہ دیں۔ حسن بخشی نے  کہا کہ ہ بدقسمتی سے اس ملک میں جو ٹیکس دیتا ہے اسے ہی چور بنا دیا جاتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس حوالے سے آرمی چیف سے بھی بات کی ہے کہ اگر پاکستان میں ٹیکس کی شرح ہمسایہ ممالک کے برابر نہ ہوئی تو سرمایہ کار یہاں کاروبار کرنے سے کترائیں گے۔انھوں نے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک میں زیرو فیصد ٹیکس یا سرمایہ کار دوست پالیسیاں رائج ہیں، جبکہ پاکستان میں بلند شرحِ ٹیکس معیشت کی بہتری میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے ضروری ہے کہ خطے میں موجود دیگر ممالک کے برابر پالیسی وضع کی جائے تاکہ سرمایہ کاری میں اضافہ ہو اور معرکہ حق کی کامیابی یقینی بنائی جا سکے۔اس موقع پر نمائش کے آرگنائزر عبدالکریم آڈھیا نے کہا کہ  اس نمائش کا مقصد  تعمیراتی صنعت سے وابستہ کمپنیوں اور بلڈرز کو اید دوسرے  کے قریب لانا ہے تاکہ وہ براہ راست ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کرسکیں انھوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات  سے نہ صرف تعمیراتی صنعت میں بہتری  آئے  گی بلکہ بلڈرز اور صنعتکار وں کے درمیان روابط بھی مزید مضبوط ہوں گے۔

کراچی،23  ستمبر 2025

الائیڈ پینل کے سرپرست اعلیٰ اور آباد کے سابق چیئرمین محسن شیخانی نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے زیرِ اہتمام آباد ہاؤس میں  2 روزہ تعمیراتی مٹیریل کی نمائش کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر چیئرمین آباد محمد حسن بخشی،سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید،وائس چیئرمین طارق عزیز،چیئرمین سدرن ریجن  احمد اویس تھانوی سمیت  بلڈرز کی بڑی تعداد اور نمائش کنندگان بھی موجود تھے۔نمائش میں ملک بھر کی تعمیراتی صنعت سے وابستہ کمپنیوں نے بھرپور شرکت کی۔ نمائش میں 22 اسٹال لگائے گئے ہیں جن میں ماربل، پائپس، الیکٹرک وائرز اور سینٹری کے سامان بنانے والی کمپنیوں کے اسٹالز شرکا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ نمائش کے افتتاحی سیشن سے  محسن شیخانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آباد نے صنعتی شعبے سے وابستہ مٹیریل کے لیے ایکسپو منعقد کرنے کی شاندار روایت قائم کی ہے، جو تعمیراتی صنعت اور اس سے جڑی کمپنیوں کے لیے نہایت اہمیت رکھتی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل معاشی دور سے گزر رہا ہے، تاہم ان حالات کے باوجود حکومت اور نجی شعبہ معیشت کو سہارا دینے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے مثبت خبریں سامنے آئیں گی۔محسن شیخانی نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے کم آمدنی والے افراد کے لیے ہاؤسنگ قرضوں کی اسکیم کو خوش آئند قرار دیا تاہم رقم کے حجم پر تحفظات کا اظہار کیا۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ اسٹیٹ بینک اسلامک  بینکنگ کے ذریعے گھر کے لیے 35 لاکھ کے بجائے ایک کروڑ روپے کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جلد اسٹیٹ بینک کو خط لکھا جائے گا تاکہ اصل مقصد کے مطابق عام آدمی کو زیادہ سہولت دی جاسکے۔انھوں نے آباد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی صنعت کے فروغ کے لیے آباد نے ہمیشہ جدو جہد کی ہے اور یہ سفر آئندہ بھی جاری رہے گا۔ آخر میں انھوں نے نمائش کے کامیاب انعقاد پر آباد کو مبارکباد پیش کی۔تقریب سے چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے بھی خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں آباد نے ان ہاؤس ایکسپو کا انعقاد کیا تاکہ تعمیراتی صنعت کو سہارا دیا جا سکے۔ یہ نمائش دو روز تک جاری رہے گی، جبکہ مستقبل میں آباد کی جانب سے کمپنیوں کے انفرادی ایکسپو بھی منعقد کیے جائیں گے۔چیئرمین آباد نے حسن بخشی نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد پوری دینا میں پاکستان کی؛پزیرائی ہوئی،پاک سعودیہ معاہدہ خوش آئند ہے ہم چاہتے ہیں کہ دیگر اسلامی ملکوں کے ساتھ بھی ایسے معاہدے ہونے چاہیے۔حسن بخشی نے کہا کہ فیلڈ مارشل  جنرل  سید عاصم منیر نے جیسے بیرون ملک معیشت کی بہتری کے لیے اقدام کیے ہماری ان سے اپیل ہے کہ  ملک کی معیشت کی بہتری کے لیے اندرونی معاشی مسائل  کے حل پر بھی توجہ دیں۔ حسن بخشی نے  کہا کہ ہ بدقسمتی سے اس ملک میں جو ٹیکس دیتا ہے اسے ہی چور بنا دیا جاتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس حوالے سے آرمی چیف سے بھی بات کی ہے کہ اگر پاکستان میں ٹیکس کی شرح ہمسایہ ممالک کے برابر نہ ہوئی تو سرمایہ کار یہاں کاروبار کرنے سے کترائیں گے۔انھوں نے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک میں زیرو فیصد ٹیکس یا سرمایہ کار دوست پالیسیاں رائج ہیں، جبکہ پاکستان میں بلند شرحِ ٹیکس معیشت کی بہتری میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے ضروری ہے کہ خطے میں موجود دیگر ممالک کے برابر پالیسی وضع کی جائے تاکہ سرمایہ کاری میں اضافہ ہو اور معرکہ حق کی کامیابی یقینی بنائی جا سکے۔اس موقع پر نمائش کے آرگنائزر عبدالکریم آڈھیا نے کہا کہ  اس نمائش کا مقصد  تعمیراتی صنعت سے وابستہ کمپنیوں اور بلڈرز کو اید دوسرے  کے قریب لانا ہے تاکہ وہ براہ راست ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کرسکیں انھوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات  سے نہ صرف تعمیراتی صنعت میں بہتری  آئے  گی بلکہ بلڈرز اور صنعتکار وں کے درمیان روابط بھی مزید مضبوط ہوں گے۔

کراچی22 ستمبر2025

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد)  کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے کراچی میں جاری پانی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  کے۔ فور منصوبے کو فوری  طور پر مکمل کرنے کامطالبہ کیاہے۔کراچی شہر کی آبادی میں مسلسل  بڑھ رہی ہے لیکن شہر کے لیے پانی کی ایک بوند کابھی اضافہ نہیں کیاگیا۔  ان خیالات کا اظہار  انھوں نے  آباد ہاؤس میں سید رشید کی قیادت میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں ملازمین کی تنظیم  واٹر بورڈ آبکار ورک رز ڈیموکریٹک  الائنس  کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا  وفد میں سہیل میمن،وسیم صدیقی، محمود جعفری،خادم حسین گبول،ذوالفقار قریشی، سہیل صدیقی شامل تھے جبکہ آباد کے وائس چیئرمین طارق عزیز بھی اس موقع پر موجود تھے۔سید رشیدنے چیئرمین آباد کو کراچی شہر میں غیر قانونی کنکشن،بارشوں میں حب کینال متاثر ہونے سمیت دیگرمسائل سے آگاہ کیا۔ چیئرمین حسن بخشی  وفد کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کراچی جیسے میگا سٹی میں پانی کی فراہمی کے مسائل اب سنگین صورت اختیار کرچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ شہر کی آبادی میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے لیکن پانی کی ایک بوند میں بھی اضافہ نہیں ہورہا۔ کراچی کے عوام کو نلکوں کے بجائے ٹینکرز کے ذریعے پانی حاصل کرنا پڑتا ہے جو شہریوں کے لیے نہ صرف مہنگا بلکہ اذیت ناک عمل ہے۔حسن بخشی نے مطالبہ کیا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے بورڈ آف گورنرز میں آباد کو نمائندگی دی جائے تاکہ تعمیراتی صنعت کے ساتھ ساتھ رہائشی و کمرشل منصوبوں میں پانی کی فراہمی کے مسائل مؤثر طریقے سے اجاگر اور حل کیے جاسکیں۔  ان کا کہنا تھا کہ آبادکی نمائندگی سے واٹر بورڈ میں پالیسی سازی زیادہ شفاف اور عوام دوست بنائی جاے گی۔حسن بخشی نے بتا یا کہ  وہ جلد وزیر بلدیات سندھ اور مئیر کراچی سے ملاقات کریں گے تاکہ پانی کے بحران سے متعلق مسائل پر براہ راست تبادلہ خیال کیا جائے اور اس ضمن میں عملی اقدام  تجویز کیے جائیں۔چیئرمین آبادنے زور دے کرکہا کہ شہر میں پانی کے بحران کا مستقبل حل کے۔فور منصوبے کی فوری تکمیل ہے کیوں کہ یہی منصوبہ مستبل کی ضروریات پوری کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔انھوں نے کہا کہ تعمیراتی صنعت شہر کے ترقیاتی عمل میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، لیکن پانی کی غیر منصفانہ تقسیم اور کمی کی وجہ سے تعمیراتی منصوبے بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ رہائشی و کمرشل منصوبوں میں پانی کی فراہمی کے دیرینہ مسائل حل نہ ہونے سے شہریوں اور سرمایہ کاروں دونوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ چیئرمین  نے کہا کہ آباد کراچی کے عوام کے بنیادی مسائل پر آواز اٹھانا اپنی قومی ذمے داری اور خدمت سمجھتی ہے اور پانی جیسے سنگین مسئلے کے حل کے لیے ہر فورم پر کردار ادا کرتی رہے گی۔

اسلام آباد،20 ستمبر2025

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد)  کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے کو ملک کی کاروباری و تعمیراتی برادری  کے لیے تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ نہ صرف دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو نئی وسعت دے گا بلکہ اس کے دور رس اثرات خطے کی سیاست، معیشت اور عالمی تعلقات پر بھی مرتب ہوں گے،اس تاریخی معاہدے کی تکمیل پر صدر آصف علی زرداری،وزیراعظم میاں شہباز شریف، فیلڈمارشل سید عاصم منیر اور پوری کابینہ کو مبارکباد دیتے ہیں۔آباد کی جاری بیان میں محمدحسن بخشی  نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان اس معاہدے کا طے پانا دنیا کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی سلامتی اور دفاع ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ چیئرمین آباد کا کہنا ہے کہ یہ  اسٹریٹیجک دفاعی معاہدہ پاکستان کی سفارتی قوت اور قیادت کے دانشمندانہ فیصلوں کا واضح ثبوت ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ صرف دفاعی معاہدہ نہیں بلکہ اسلامی دنیا کے اتحاد  اور مشترکہ طاقت کی علامت ہے۔محمد حسن بخشی  نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان نے امت  مسلمہ کے اتحاد کے لیے قائدانہ کردار ادا کیا ہے جس پر پوری پاکستانی قوم ان کی شکر گزار ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف دفاعی شعبے تک محدود رہے گا بلکہ آنے والے برسوں میں دونوں ملکوں کے درمیان معاشی، صنعتی اور سماجی تعاون کو بھی نئی جہت دے گا۔ انھوں نے کہا کہ پوری امید ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اس نئی شراکت داری سے سرمایہ کاری اور ترقی کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے اور یہ معاہدہ معیشت کو سہارا دینے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور صنعت و تجارت میں تعاون بڑھانے کا ذریعہ بنے گا۔چیئرمین آباد نے کہا کہ اس وقت پاکستان مشکل معاشی حالات سے دوچار ہے اور ایسے میں سعودی عرب کے ساتھ دفاعی و اسٹریٹیجک تعلقات کا نیا باب کھلنا خوش آئند  ہے، اس شراجت دارء ست  سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے  اور تعمیرات سمیت مختلف صنعتوں میں ترقی کی راہیں ہموارہوں گی۔چیئرمین آباد حسن بخشی نے کہا کہ  قوم وزیر اعظم اور افواجِ پاکستان کی قیادت پر فخر کرتی ہے جنھوں نے اس معاہدے کو ممکن بنایا۔پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے نہایت دانشمندی سے مسلم دنیا کے سب سے اہم ملک کے ساتھ تعلقات کو ایک نئے مرحلے میں داخل کیا ہے۔اس معاہدے سے  دنیا کو یہ بھی پیغام گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات صرف دو ممالک تک محدود نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کی سلامتی اور یکجہتی کا مظہر ہیں۔ جب مسلم دنیا متحد ہوگی تو دنیا کے کسی کونے میں بھی امت مسلمہ کو کمزور نہیں کیا جا سکے گا۔حسن بخشی نے آخر میں کہا کہ  یہ شراکت داری طویل المدتی بنیادوں پر خطے کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بنے گی اور تاریخ اس معاہدے کو پاکستان-سعودی تعلقات کے ایک نئے دور کے آغاز کے طور پر یاد رکھے گی۔

کراچی 14 ستمبر 2025

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آف پاکستان (آباد) اور نیوٹک کے اشتراک سے آباد ہاؤس میں میگا انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر وفاقی وزیر برائے ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے آباد ہاؤس کراچی کا دورہ کیا، جہاں چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آف پاکستان (آباد) محمد حسن بخشی سمیت دیگر اراکین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر انڈسٹری لیڈ ٹریننگ پروگرام کے تحت داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایک ہزار سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔اس موقع پر سینئر نائب چئیرمین سید افضل حمید ، نائب چئیرمین طارق عزیز، چیئرمین سدرن ریجن احمد اویس تھانوی ، ڈی جی نیوٹیک سندھ ڈاکٹر فدا حسین بضائی ،آباد کنوینئربرائے کمیٹی وکیشنل ٹریننگ پروگرام سلیمان سلیم سمیت دیگر اراکین موجود تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے کہا کہ آباد کی 53 سالہ تاریخ میں آج طلبہ کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر دل خوشی سے بھر گیا ہے۔انہوں نے کراچی کے نوجوان سلیمان سلیم کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آباد ہنر مند نوجوانوں کے لیے انڈسٹری لیڈ پروگرام کا آج آغاز کر رہا ہے، جو کہ تین سالہ انجینئرنگ پروگرام ہے۔ اس پروگرام کے تحت اسلام آباد میں طلبہ کے رہائش، فیس اور دیگر اخراجات کا مکمل انتظام آباد کرے گا۔چیئرمین آباد نے مزید کہا کہ نیوٹیک اور آباد کا یہ مشترکہ سفر طلبہ کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ پاکستان کی ایک بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور آباد ان کی خدمت کو اپنا مشن سمجھتا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ میرٹ پر پورا اترنے والے طلبہ کو نہ صرف تعلیم دی جائے گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔وفاقی وزیر برائے ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے آباد ہاؤس کراچی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں تعلیم دینے کا مقصد پورے پاکستان کو تعلیم دینا ہے، کیونکہ کراچی کی خوشحالی ہی پاکستان کی خوشحالی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بدل رہی ہے، ایسے میں پاکستان کے نوجوانوں کے لیے تعلیم وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ پاکستان، دنیا اور خدا کو سمجھنے کے لیے تعلیم ناگزیر ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ چاہے ریاست اور حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے یا نہ کرے، کراچی کے عوام کو اس ذمہ داری کو قبول کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 35 سال سے کم عمر کے نوجوانوں کی آبادی 18 کروڑ ہے، یہ نوجوان ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج بھی ہیں اور سب سے قیمتی اثاثہ بھی۔وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ملتِ اسلامیہ کے لیے بنایا گیا تھا لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اسے ایک منڈی میں تبدیل کردیا گیا۔ آج کا دن نوجوانوں کی امیدوں کو آباد کرنے کا دن ہے۔انہوں نے آباد کے ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں آباد کی کوششوں کو سراہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ہم سب مل کر ایک نئے دور میں داخل ہوں گے۔

کراچی 9 ستمبر 2025

 ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین حسن بخشی نے گوادر کو فوری فعال کرنے اور گوادر کو ٹیکس فری زون اور اسمارٹ سٹی بنانے کے لیے سی پیک فنڈنگ سے رقم خرچ کرنے سمیت امن وامان بحال اور مقامی لوگوں کو منصوبوں میں شامل کرنے مطالبہ کردیا ہے،گوادر پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا ذریعہ ہے، گوادر پاکستان کی تاریخ میں ایک سنہری موقع کے طور پر سامنے آیا ہے، مگر بدقسمتی سے اب تک اس سے وہ فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا جس کی توقع تھی۔ اگر حکومت نے گوادرکو فعال کرنے کے لیے فوری موثراقدام نہ کیے تو گوادر پاکستان کو وہ نتائج نہیں دے پائے گاجن کی اس وقت پاکستانی قوم کو سخت ضرورت ہے۔یہ بات انھوں نے آباد ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر آباد کے سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید،وائس چیئرمین طارق عزیز، چیئرمین سدرن ریجن احمد اویس تھانوی،گوادر پر سب کمیٹی کے کنوینر افنان قریشی اور آباد کے سابق چیئرمین جنید اشرف تالو بھی ان کے ہمراہ تھے۔حسن بخشی نے کہا کہ’جس طرح دنیا کے کئی ممالک کی معیشتیں سیاحت پر چلتی ہیں، اسی طرح گوادر بھی پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔ لیکن شرط یہ ہے کہ اس کی ترقی کو قومی ترجیحات میں سرفہرست رکھا جائے۔۔چیئرمین آباد نے کہا کہ 2014ء میں چین نے پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت 45 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی مگر گوادر کو محض 80 کروڑ ڈالر ملے جبکہ باقی سرمایہ کاری پاور سیکٹر خصوصاً آئی پی پیز میں چلی گئی۔ اگر اس وقت گوادر کو مکمل طور پر ترقی دی جاتیں تو آج پاکستان کے لیے چین اور وسطی ایشیائی ممالک تک کارگو کی ترسیل نہایت آسان ہو جاتی اور برآمدات کے دروازے کھل جاتے۔انھوں نے کہا کہ گوادر کی سب سے بڑی رکاوٹ سیکیورٹی کا مسئلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن عناصر پاکستان کے خلاف سازشیں کرتے ہیں اور گوادر کو غیر فعال رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔پاک افواج کے جوان روزانہ اپنی جانوں کی قربانی دے رہے ہیں لیکن حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ مقامی آبادی میں سرمایہ کاری کر کے وہاں کے مسائل حل کرے، تاکہ لوگ خود اپنے شہر کی حفاظت کو ترجیح دیں،چیئرمین حسن بخشی نے کہا کہ گوادر کا نیا ایئرپورٹ تاحال آپریشنل کیوں نہیں گیا اگر بین الاقوامی پروازیں ممکن نہیں تو کم از کم مقامی ہی شروع کی جائیں تاکہ شہر کی تنہائی ختم ہو اور سرمایہ کاروں کو سہولت مل۔ چیئرمین آباد نے کہا کہ مقامی آبادی کو نظر انداز نہ کیا جائے،گوادر کی ترقی سب سے پہلے مقامی آبادی کی ترقی ہے۔’یہ غلط فہمی دور ہونی چاہیے کہ بیرونی سرمایہ کار گوادر پر قبضہ کر لیں گے۔ حقیقت یہ ہے کہ سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور مقامی معیشت میں جان آئے گی۔ انھوں نے زور دیا کہ پہلا حق ہمیشہ مقامی لوگوں کا ہے، لیکن قومی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کیا جانا چاہیے۔چیئرمین آباد نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں گوادر کے معاملے میں ناکام رہی ہیں۔ ہمیں گوادر کے ذریعے یو اے ای اور سنگاپور کی طرح ایک ٹرانزٹ کنٹری بننا چاہیے تھا، لیکن افسوس کہ آج تک کوئی ٹھوس سرگرمی نظر نہیں آ رہی۔ انھو نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہاحسن اقبال نے گوادر کے لیے صرف تقریریں کی ہیں، عملی اقدامات کہیں نظر نہیں آتے۔انھوں نے بتایا کہ گوادر میں کام کرنے والے چاروں صوبوں کے بلڈرز آج دیوالیہ ہونے کے قریب ہیں کیونکہ حکومتی اسکیمیں مکمل نہیں ہو پا رہیں۔ لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن پنجاب کے علاوہ کہیں موجود نہیں، جو سرمایہ کاروں کے لیے تشویشناک ہے۔ اگر یہ صورت حال برقرار رہی تو نہ صرف سرمایہ کاری رکے گی بلکہ پہلے سے سرمایہ لگانے والے بھی اپنے ہاتھ جلاتے رہیں گے، حسن بخشی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد کراچی میں آباد کی کئی زمینوں پر قبضے ختم ہوئے اور 8 سے 10 اراضیاں واگزار ہوئیں۔ ہمارا سسٹم زنگ آلود ہو چکا ہے لیکن پہلی بار اینٹی کرپشن نے ان عناصر کے خلاف کیسز فائل کیے ہیں جنھوں نے اصل مالکان کے کاغذات میں غیر قانونی تبدیلیاں کی تھیں، انھوں نے کہا کہ گوادر کی ترقی خطے کی ترقی ہے اور یہ پاکستان کے لیے روزگار کا سب سے بڑا ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔ تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ حکومت آئندہ 2 سے 5 سال میں گوادر کو مکمل طور پر آپریشنل کرنے کا واضح روڈ میپ دے۔ ہم حکومت سے گوادر کے حوالے سے ایک کلیئر پالیسی کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ سرمایہ کاروں کو اعتماد ملے اور مقامی آبادی حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔چیئرمین آباد حسن بخشی نے اپنی پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ گوادر محض ایک بندرگاہ نہیں بلکہ پاکستان کی معیشت کا مستقبل ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر حکومت سنجیدگی سے اقدامات کرے تو گوادر دنیا بھر کے لیے تجارتی اور سیاحتی مرکز بن سکتا ہے، ورنہ یہ منصوبہ بھی محض تقریروں اور وعدوں کی نذر ہو جائے گا۔اس موقع پر سابق چیئرمین آباد جنید اشرف تالو نے کہا کہ 2002 سے ابتک گوادر میں پانی اور بجلی نہیں ہے۔بلوچستان کے عوام نے اسمارٹ سٹی کیلئے اپنی سرمایہ کاری کی،پانی اور بجلی کی سہولت مل جائے تو بلوچستان بلخصوص گوادر ترقی کرے گاانھوں نے کہا کہ تمام صوبوں کو یکجاء ہوکر گوادر کیلئے سوچنا ہوگا۔ وزیراعظم کہتے ہیں گوادر کو فعال کریں گے۔ جنید اشرف تالو نے کہا کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر ریسٹ ہاؤس کے لیے منظوری دی گئی، لہذاریسٹ ہاؤسز کیلئے بجٹ بنایا جائے۔انھوں نے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کہاکہ وہ اپنی اسکیموں میں فنڈز لگائیں اور تعمیرات کا آغاز کریں۔انھوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ 35 سال کیلئے گوادر میں فری زون بنایا جائے تاکہ سرمایہ کاری میں اصافہ ہو۔

August 2025

جشن آزادی پر آباد اور نیوٹیک کا نوجوانوں کیلئے مفت فنی تربیتی پروگرام کا آغاز

کراچی، 15 اگست 2025

پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آف پاکستان (آباد) اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کے اشتراک سے نوجوانوں کے لیے فنی تربیتی پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ پروگرام وزیراعظم کے ”یوتھ انیشیٹیو” کے تحت ملک کے نوجوانوں کو جدید تعمیراتی مہارتیں سکھانے کے مقصد سے ترتیب دیا گیا ہے۔

آباد کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے جشن آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں تمام پاکستانیوں کو 78 ویں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں آزادی کی قربانیوں اور اتحاد کی اہمیت یاد دلاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امید ہے آئندہ برسوں میں پاکستان مزید مضبوط، مستحکم اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔محمد حسن بخشی نے بتایا کہ جشن آزادی کی خوشی میں آباد اور نیوٹیک نوجوانوں کیلئے مفت فنی تربیتی کورسز کا تحفہ پیش کر رہے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت 500 نشستیں مختص کی گئی ہیں جن میں منتخب امیدواروں کو بلڈنگ الیکٹریشن، پلمبنگ، بی آئی ایم (بلڈنگ انفارمیشن ماڈلنگ) سمیت دیگر ہائی ڈیمانڈ کورسز کروائے جائیں گے۔ یہ تمام کورسز مکمل طور پر مفت ہوں گے اور ان کے اخراجات آباد اور نیوٹیک برداشت کریں گے۔انھوں نے کہا کہ یہ کورسز نہ صرف ملکی تعمیراتی صنعت میں اہم کردار ادا کریں گے بلکہ عالمی مارکیٹ میں بھی نوجوانوں کیلیے روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔ محمد حسن بخشی کے مطابق، تربیت مکمل کرنے والے نوجوانوں کو سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا اور آباد کے ممبران کی جانب سے روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ عملی زندگی میں فوری قدم رکھ سکیں۔چیئرمین آباد نے مزید کہا کہ یہ اقدام نوجوانوں کیلئے عالمی معیار کی فنی تربیت حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے۔ آج کی دنیا میں تعمیراتی شعبے میں ماہر افرادی قوت کی شدید ضرورت ہے اور یہ پروگرام نوجوانوں کو اس خلا کو پُر کرنے کے قابل بنائے گا۔

تاریخ: 17 اگست 2025

کراچی

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آف پاکستان(آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی، سینیئر وائس چیئرمین سید افضل حمید، وائس چیئرمین طارق عزیز اور چیئرمین سدرن ریجن احمد اویس تھانوی نے ڈان نیوز کے سینئر رپورٹر خاور حسین کے المناک قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین محمد حسن بخشی نے اپنے بیان میں کہا کہ خاور حسین کا قتل ایک افسوسناک اور ناقابلِ برداشت سانحہ ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سانحے کے ذمہ دار عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے واقعات ملک کے امن و امان پر سوالیہ نشان ہیں، لہٰذا حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ اس اندوہناک قتل میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے، تاکہ آئندہ کسی کو اس طرح کے سنگین جرم کی ہمت نہ ہو۔

ایسوسی ایشن نے خاور حسین کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ  آباد میڈیا کو ہمیشہ اپنا قریبی ساتھی سمجھتا ہے اور اس مشکل وقت میں خاور حسین کے خاندان کے ساتھ کھڑا ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

 

 

کراچی 28 اگست2025 

ڈی آئی جی پولیس  ڈسٹرکٹ ایسٹ  ڈاکٹر فرخ علی نے کہا ہے کہ 

 کراچی شہر میں سب سے بڑا مسلہ زمینوں پر قبضوں کا ہے،آباد  کو چاہیے کہ سندھ حکومت کے ساتھ ملکر ایسی قانون سازی کی جائے جس سے زمینوں پر قبضوں سے متعلق فوری جانچ پڑتال کی جاسکے،ایسوسی ایشن آ ف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کا تعمیراتی شعبے اور ملکی معیشت کی ترقی میں اہم  کردار ہے،آباد کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کیے جائیں گے، انھوں نے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں آباد ممبران کی شکایات کے فوری  ازالے کے لیے  فوکل پرسن مقرر کرنے کا  اعلان کیا۔آباد کے سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید نے کہا   وزیر  داخلہ وقانون  ضیاالحسن لنجار کی سربراہی میں بننے والے  این ٹی انکروچمنٹ اینڈ لینڈ گریبنگ کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کرایا جائے تو زمینوں پر قبضوں  کے مسائل  کافی حد حل کیے جاسکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آباد ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آباد کے وائس چیئرمین طارق عزیز،چیئرمین سدرن ریجن احمد اویس تھانوی،ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ  فرخ رضا، ایس ایس ایس پی ملیر ڈاکٹرعبدالخالق اور آباد ممبران اور پولیس افسران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ڈی آئی جی ڈاکٹر فرخ  علی نے  کہا کہ آباد ہمارے زون (ڈسٹرکٹ ایسٹ) کا اہم اسٹیک ہولڈر ہے۔ہمارے لیے سب سے بڑا مسئلہ زمینوں پر قضبوں کا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زمینوں پر قبضہ کرنے والے  فریق اور حقیقی  فریق کی نشاندہی کرنا ایک انتہائی مشکل مرحلہ ہے، زمینوں پر قبضوں میں لینڈ گریبرز کے ساتھ ساتھ محکمہ ریونیو کا عملہ اور دیگر متلقہ اداروں کے لوگ بھی شامل ہوتے ہیں۔انھوں نے  آباد کے عہدیداران سے درخواست کی سندھ حکومت کے ساتھ ملکر قانونی مسودہ تیار کرکے سندھ اسمبلی سے پاس کرایا جائے جس سے  زمینوں پر قبضوں  سے متعلق فوری جانچ پڑتال اور معاملات عدالتوں میں جانے سے قبل ہی حل کیے جاسکیں۔ انھوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ سال 2002 سے قبل جعلی چیک  دینے والوں کے خلاف کارروائی کرنا انتہائی مشکل عمل ہوتا تھا لیکن قانون سازی کے بعد اب چیک باؤنس  ہونے پر فوری کارروائی ہو جاتی ہے۔انھوں نے کہا کہ آباد کا کراچی شہر کی ترقی اور ملکی معیشت میں اہم کردار ہے،آباد کے مسائل حل کرنا ملکی معیشت کو ترقی دینے کے مترادف ہے۔ اس موقع پرآباد کے سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید نے کہا کہ  پاکستان  کا تعمیراتی شعبہ سب سے زیادہ روزگار فراہم کرنے والا شعبہ ہے،  تعمیرااتی شعبے کو نقصان پہنچانا پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت   بلڈرزاور ڈیولپرز کا سب سے بڑا مسئلہ  زمینوں پر قبضوں کاہے۔آباد  کے ممبران بلڈرز کی زمینوں پر منظم طریقے سے قبضے کیے جارہے ہیں  اور لینڈ گریبرز کو اینٹی انکروچمنٹ سیل اور ریونیوں کے کرپٹ عملے کی بھی سرپرستی حاصل ہوتی ہے۔انھوں نے کہا کہ ریونیو آفس کے ذریعے جعلی کھاتے بنا کرہمارے پلاٹوں پر قبضے کیے جارہے ہیں  اور قبضے چھوڑنے کے لیے ہم سے اربوں روپے روپے مانگے  جاتے ہیں۔ سید افضل حمید نے کہاکہ  کراچی شہر کی 80 فیصد تعمیراتی سرگرمیاں ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ہوتی ہیں  جبکہ 54 فیصد  آباد کے  ممبران کے تعمیراتی پروجیکٹس ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ہیں۔سید افضل حمید نے کہا کہاگراینٹی انکروچمنٹ اینڈ  لینڈ گریبنگ کمیٹی  کی سفارشات پر عمل درآمد کیا جائے تو زمینوں پر قبضوں سمیت شہر کے بیشتر مسائل فوری حل ہوسکتے ہیں۔  آباد کے وائس چیئرمین طارق عزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی  ڈاکٹر فرخ علی  کی آبادہاؤس آمد اور فوکل پرسن کے اعلان کے بعد  امید پیدا ہوگئی کہ ضلع شرقی میں بلڈرز اور ڈیولپرز کے مسائل حل ہوسکیں گے۔ تقریب کے آخر میں آباد  سدرن ریجن کے چیئرمین احمد اویس تھانوی نے ڈی آئی اور دیگر پولیس افسران   کی جانب سے بلڈرز کے مسائل سننے اور انھیں حل کرنے کے عزم پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

May 2025

April 2025

March 2025

February 2025

We are Proud Nation

We are Proud Nation

PRESS RELEASE OF ABAD
PRESS RELEASE OF ABAD

Press Release 2015